الیکشن کمیشن کو سیاسی کردارپربات پسند نہیں تواپنا کنڈکٹ غیرسیاسی رکھے،فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کےاجرا کی خبروں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔بحیثئت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثئت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں