اسلام آباد (نیوزٹویو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جا ئےہم امریکی سینٹ کے بل کے آگے نہیں جھکیں گے ہم نے طالبان کی مدد نہیں کی یہ الزام ہے امریکی سینیٹ میں بل سے پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں سلمان شہبازکوکلین چٹ ملی ہےتوتایاکوساتھ لےکرپاکستان آئیںاسلام آباد میں ویمن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دنیا اوربھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، بھارت پاکستان پرالزام لگارہا ہے۔ امریکی سینیٹ میں بل پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہوہم نہیں جھکیں گے۔ دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے، منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہ ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہو گی توکوئی مر نہیں جائے گا، نیوزی لینڈ ٹیم کو ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چھوڑیں، ان کے نصیب میں دھکے ہیں، پہلے کہتا تھا ’ن‘ سے ’ش‘ اب ’میم‘ بھی نکلے گی، سلیمان شہباز کو اگر کلین چٹ مل گئی تو تایا کو ساتھ لے کر پاکستان آجائے، الیکشن میں 22 ماہ رہ گئے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی دھاندلی کا الزام نہ لگاسکے، وزیراعظم ووٹنگ مشین اس لیے چاہتے ہیں کہ دھاندلی ختم ہوجائےانہوں نے اعتراف کیاکہ ملک میں مہنگائی ہے، دال، چینی، گھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مانتے ہیں مہنگائی ہے،مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
