انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (نیوز ویب )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔اپنے ٹوئٹ میں سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں