ایف آئی اے سا ئبر کرائم،9790شکایات انکوائریوں میں تبدیل،746مقدمات درج

سلام آباد(اصغر چوہدری)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے 9790شکایات کو انکوائریوں میں تبدیل کرتے ہوئے 746مقدمات درج کر لیئے،14714شکایات بدستور التواء کا شکار۔وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 31اگست 2021تک ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو 69662شکایات موصول ہوئیں تھیں جن میں سے 58816شکایات کو نمٹا دیا گیا تھا،9790شکایات کو انکوائریوں میں تبدیل کرتے ہوئے 746مقدمات درج کر لیئے،گزشتہ ماہ کے اختتام تک ایف آئی اے کے پاس زیر التواء شکایات کی تعداد 14714تھی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال2020 میں کرائم ونگ کو 94ہزار227شکایات موصول ہوئیں تھیں جن میں 17594شکایات سال 2019کی تھیں،سال 2020میں ایک لاکھ 12ہزار181شکایات میں سے 91ہزار407شکایات نمٹائی گئیں جبکہ 9116شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کرتے ہوئے 604مقدمات درج کیئے گئے۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں