جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنڈی پولیس کی کا رروائیاں،07ملزمان گرفتار،1930گرام چرس،05لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی(نیوزٹویو)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 07ملزمان گرفتار،1930گرام چرس،05لیٹرشراب،02پستول30 بور اور01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قربان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے200گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان محمد زبیر اور محمدکاکے خان کو گرفتارکر لیا، ملزم محمد زبیر کے قبضہ سے700گرام چرس جبکہ ملزم محمد کاکے خان کے قبضہ سے05لیٹر شراب برآمد کی،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان احمد کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 530گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اوصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سہیل کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن اور01رائفل12بور برآمد ہوئی،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں