حکومت کاوزیرخزانہ شوکت ترین کو عہدے کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے سینٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کوان کے عہدے کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلےہی سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا وزیرا طلاعات نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا اورہے وزیراعظم نےوزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین کو ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کی سیٹ پر سینیٹر منتخب کرایا جائے گا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں