حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ،سمری تیار

اسلام آباد (نیوزٹویو)حکومت نےارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ بھی اس فیصلے سے مستفید ہوں گے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہےمنگل کو کا بینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس14ستمبر منگل کو ہو گا اجلاس میں وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی وفاقی کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی، کابینہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔ 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی اجلاس کے دوران کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے کی منظوری دے گی۔ ممبر نادرا کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی، قائداعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کی منظوری دی جائے گی۔ بیورو آف امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ایمرگرینٹس پروٹیکٹر کے تبادلے کی منظوری کابینہ ایجنڈہ میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں