حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ،عوام مہنگائی سے پریشان۔

اسلام اباد (نیوزٹویو ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وفاقی وزارت خزانہ نے جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.46 اضافہ کیا گیا  ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 120.4 روپے، مٹی کا تیل 92.26 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہو گا۔عوام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کے بعد کافی پریشان حال دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں