خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی سے11افرادجاں بحق،2زخمی،3لا پتہ

تورغر(نیوزٹویو) خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 مکانات تودے تلے دب کر تباہ ہو گئے۔ ان مکانات کے ملبے تلے دب کو 11گیارہ افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئےپولیس کے مطابق حادثے میں ملبے کے نیچے دب کرجاں بحق اور زخمی ہونے والوں  کے علاوہ تین افراد لا پتہ ہیں حادثے میں لاپتا تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیواورانتظامیہ کوفوری طور پر متاثرہ علاقےمیں پہنچنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئےوزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکےشریک ہیں۔

دوسری جانب وادی نیلم اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش کے باعث نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 مقامات کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ مالاکنڈ شہر اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش سے دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں