راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیرِآب

راولپنڈی (نیوزٹویو) راولپنڈی اسلام آباد میں  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی کے متعد د علاقے زیرِآب آگئے۔نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ڈھوک کالا خان،  ندیم کالونی،  جاوید کالونی،  صادق آباد، شکریال کے  شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ واٹر لیول سنسر کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 12 فٹ ہو گئی ہے۔ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی سطح چار فٹ پر آگئ۔ اندرونی شہر راجا بازار اور کینٹ کے مخلتف علاقے بھی زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں پانی کہ سطح 5فٹ تک بلند اب تک 80ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ریسکیو1122کے مطابق سب سے زیادہ 79ملی میٹر بارش سید پور ویلج میں ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں