سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

اسلام آباد (نیوزویب )سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کر دیا گیاہے۔ وہ یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ تانیہ ملک پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں ۔واضح رہے کے چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ رواں سال مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے 1986ء سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ تانیہ ملک 88-1987ء میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ ۔تانیہ ملک مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں