سبزپاسپورٹ کی عزت کراؤں گا،مریم نواز کاطنز،مریم صفدر،مودی اور بھارتی میڈیا کی جگتیں یا د رہیں گی،شہباز گل کا جواب

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پا کستان کا دورہ ختم کرنے سے دل دکھا لیکن مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ منسوخ کرنےپر ٹوئیٹر پراپنے ٹویٹ میں خبر شیئر کرتے ہو ئےحکومت پر طنزکیا ہے کہ میں سبز پا سپورٹ کی عزت کراؤں گا اس کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے،میں بھی تکلیف میں ہوں۔ یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں، ہم ہار نہیں مانتے،جس جس نے پاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے نہیں کھیلنا نا کھیلیں،اس سے ہمارے ملک کے وقار کا کوئی مسئلہ کیوں ہو،ہماری پولیس اور افواج نے پوری سیکیورٹی فراہم کی ۔ شہباز گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مطمئن تھی تب ہی تو آئئ تھی،نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم آئی پریکٹس کی سب ٹھیک تھا، ان کے اپنے ملک میں دہشتگردی ہوئی لیکن بعد میں ہماری ٹیم گئی، یہ ظرف ظرف کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں