سپریم کورٹ نے سی ڈی اے میں لیبر یونین کو ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو)سپریم کورٹ نے سی ڈی اے ریفرنڈم رکوانے کےلیے امان اللہ گروپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئےسی ڈی اے کی لیبر یونین کوریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی ہے منگل کوسپریم کورٹ میں سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم رکوانے کی اپیل پرقائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم 17 ستمبر کو ہے لیبر یونین کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ موجودہ کیس میں جو بھی تحفظات ہیں وہ ریفرنڈم کے بعد دیکھے جائیں جس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ سترہ ستمبر کو ریفرنڈم کے بعد لیبر یونین کی اپیل سنیں گے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی وا ضح رہے کہ سی ڈی اے لیبر یونین کے امان اللہ گروپ نے ریفرنڈم رکوانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں