سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی،صدرمملکت،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراکی شرکت

اسلام آباد (نیوزٹویو)  عظیم کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی جمعہ کو نماز جمعہ کی ا دا ئیگی کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیض حمید، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں  اور آزاد کشمیر میں میں بھی مختلف مقامات پر نماز جمعہ کی ا دائیگی کے بعد ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں