شہبازشریف پارٹی صدرہیں انکی قیادت میں ن لیگ متحد ہے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔،کب تک مخالفین کو نااہل کرواسکتے ہیں،حکومت کے پاس سیاسی مخالفین کو نااہل کروانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے،آمریت کیساتھ حکومت کو بھی ختم ہونا ہے،حکومت کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے،جب الیکشن کا اعلان ہوگا تب ن لیگ اپنے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریگی،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کے  حوالے سے معلوم نہیں،مریم نواز نے کہاکہ افغان عوام کے معاملے پر وہاں کی عوام کو دیکھنا ہے،افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے،افغان معاملے پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہیے، چوہدری نثار کی پیپلزپارٹی سیاست کی تعریف سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہاکہ میں اس بات کوکمنٹ کے قابل بھی نہیں سمجھتی اور نہ کمنٹ کرنا چاہتی ہوں،مریم نواز نے کہاکہ اس بینچ کے سامنے کیس کھولنا چاہتی ہوں،یہ چیز قوم کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں،عوام کے سامنے کیس کا کٹھا چٹھا سامنے لانا چاہتی ہوں،عدالت نے وکیل کو تبدیل کرنے کی بھی اجازت دی ہے،جب سے امجد پرویز کو کرونا ہوا انکو کمر کی تکلیف ہے،ایک ہفتے میں دو مرتبہ سفر کرنا ممکن نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں