عمر شریف کے بیرونِ ملک علاج کے لیے ویزے ایشو، ائیر ایمبولنس کا بھی بندوبست ہوگیا۔

کراچی (نیوزویب) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔ شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اداکار عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں