غوری ٹاؤن ہاوسنگ سو سا ئٹی کے مالک کوماحولیات کیس میں تین سال قید،ڈیڑھ ارب جرمانےکی سزا

اسلام آباد(نیوزٹو یو) غوری ہاوسنگ سوسائٹی (غوری ٹاون) کے مالک چوہدری عثمان  پر دریائے کورنگ کو تنگ کرنے اور ہزاروں درخت کاٹنے کے مقدمہ میں سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سردار آصف نےقدرتی ماحول تباہ کرنے پر3سال قید اورڈیڑھ ارب رروپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کو ایک ارب روپے کے پودے بھی لگانے کا بھی حکم دیاہے

سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری عثمان کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور اسے جیل منتقل کر دیا ہے وا ضح رہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی کےمالک پر زرعی علاقے میں تباہی مچا کر ماحول کو 3 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات نے ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں