قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ،شاہین آفریدی کو لالہ کا نمبر مل گیا

اسلام آباد (نیوز ویب )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نام و نمبر کی کٹ شاہین شاہ کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی شرٹ شاہین آفریدی پہنیں گے۔ شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ  اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں ہے۔ یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ  میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔ جو اس کے حقدار ہیں۔سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔ ۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں