لیاقت باغ میں یوم دفاع اور ختم نبوت پر جلسہ،انتظامیہ کا ا جازت دینے سے انکار

راولپنڈی (نیوزڈیسک )لیاقت باغ میں یوم دفاع اور ختم نبوت جلسہ کا انعقادکیا گیا ہے۔ یوم دفاع و ختم نبوت کا جلسہ آج بعد از نماز مغرب لیاقت باغ میں ہوگا۔ جلسہ میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں موجودہ کورونا کی بگڑتی صورتحال میں لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں