محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت میں بہتری

اسلام آباد (نیوزٹویو)محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ میرےبارے میں بُری خبریں لگا رہے ہیں۔ اللّٰہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے۔ مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں۔اپنے پغام میں انہوں نے مزید کہا کہ کئی سال تک ابھی اللّٰہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے دل جلا سکوں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں اگرایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں