اختلافات میں دشمن کا وار کامیاب ہوگا،پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ ہوگی توصاف شفاف الیکشن ملےگا،مریم

لاہور(نیوزٹویو)مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما خواجہ آصف کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو گی تو پھرہی صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے حق ملے گا نہیں لینا پڑے گا۔برطانوی عدالت کے فیصلے سے نوازشریف اور شہباز شریف سرخرو ہو ئے ہیں مسلم لیگ ن لمبی ریس کا گھوڑا ہے مستقبل ماضی سے زیادہ شاندا رہو گاان خیالات کااظہارانہوں نے ن لیگ کے راولپنڈی ڈویژن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہو گئیں اورنواز شریف و شہباز شریف سرخرو ہوئےاگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ سچ اور جھوٹ کیا ہے؟ انہوں ںے کہا کہ ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے اور ہمارا مستقبل ماضی سے زیادہ شاندار ہےمریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں جہاں جہاں اختلافات ہوں گے وہاں دشمن کا وار کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے۔ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار دھاندلی نہیں ہوتی اور ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن مکافات عمل زندگی کا سب سے بڑا اصول ہے انہوں نے کہا کہ اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پر چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا۔ انہو نے کہا کہ سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی اور زندگی خود سزا دیتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت بیانیے کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے جو نواز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کے پاس بیانیہ ہی نہیں ہےاختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا ہے لہذا اس میں پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب رائے دیتے ہیں اور میاں صاحب فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میاں نواز شریف فیصلہ کرتے ہیں تو پھر شہباز اور حمزہ سمیت سب سپاہی بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں