مسلح افراد نےکوئٹہ سےخیبرپختونخواجانے والے 30سے زائد مسافروں کوبس سمیت اغوا کرلیا

ژوب/کو ئٹہ (نیوزٹویو) کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جانے والی مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ہے۔۔ مسافر بس میں 30تیس سے زائد مسافر سوار تھے لیویز ذرائع کے مطابق کو ئٹہ  سے چلنے والی سپر میختر کمپنی کی مسافر بس کو سواریوں سمیت ژوب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر اغوا کر لے گئے ہیں بس انتظامیہ کے مطابق مسافر بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے جو کوئٹہ سے راولپنڈی جارہے تھے۔ مسافر بس کے سواریاں مقامی ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھیں کہ مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا لیا  لیویز ذرا ئع کے مطابق مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئےڈپٹی کمشنر ژوب / شیرانی کی ہدایت پر علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے مسافروں کی تلا ش کے لیے انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں