معروف فوڈ ڈیلیوری کمپنی فوڈ پا نڈا سمیت مخلتف کمپنیوں کو ٹریفک پولیس کا نوٹس

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں شہر اقتدار میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس متحرک ہو گئی ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے فوڈ ڈیلیوری کی معروف کمپنی فوڈ پا نڈا سمیت دیگرمختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دئیےگئے۔

ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں ان کمپنیوں سےکہا گیا ہے کہ تمام کمپنیوں میں بھرتی کئے جانے والے ڈیلیوری بوائز  کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازم  ہے ٹریفک پولیس کے مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتےبغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں ڈیلیوری بوائزٹریفک لا ئینزاور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔اگر ڈیلیوری بوائز نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ کمپنی کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے کہا ہے کہ نوٹسز جاری کرنے کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں