ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ کا ایکشن،1ہزارلیٹردودھ ضائع،1لاکھ40ہزارکے جرمانے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملاوٹ شدہ دودھ اور کیمیکلز استعمال کرنے پر گرینڈ آپریشن ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی مقامی میڈیا کی طرف سے مسلسل خبروں کی اشاعت کے باعث پی ایف اے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدارمیں ملاوٹ شدہ دودھ پکڑ کر ضا ئع کر دیا اورملاوٹ شدہ دودھ لا نے والوں کو بھاری جرمانے کیے گئے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازے سے اسلام آباد میں داخل دودھ ٹینکر مافیا اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملاوٹ شدہ دودھ بھاری مقدار میں سپلائی ہو رہا ہے صبح تقریبا 03:30 پر اداروں نے کارروائی کی کاروائی میں بھاری جرمانے عائد کیے اور ملاوٹ شدہ دودھ کو ضائع کیا ٹول پلازے پر جب دودھ لانے وا لی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جانچ پڑتال میں دودھ کو چیک کیا گیا ناقص اور ملاوٹ دودھ کو ضائع کر دیا گیاٹوٹل دودھ کی جانچ پڑتال کے دوران 72،410 لیٹرز دودھ کو چیک کیا  گیا جس میں تقریبا 1000 لیٹرز دودھ کوناقص اور ملاوٹ شدہ قرار دے کر گرادیا گیا دودھ کے ٹینکرز مالکان کو مختلف جرمانے کیے گئ مجموعی طور پر 1لا کھ چالیس ہزار روہے کے جرمانے کیے گئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں