ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپےکمی کے بعد 1لاکھ 13 ہزار 500روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکی قدر 172 روپےکم ہوکر 97ہزار 308 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالرکم ہوکر 1723 ڈالر فی اونس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں