ملک کو سسٹم ٹھیک کرنے کی جنگ کا سامنا، وزیراعظم عمران خان

 مری (نیوزڈیسک )نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہمیں  ملک کی سب سے بڑی ضرورت دولت میں اضافہ کرناہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سسٹم ہنر مند پاکستانیوں کو یہاں اجازت نہیں دے رہا تھا۔ ہماری جنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے۔ قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ اس پر مزید انہوں کہا پیسے اور ہنر والے پاکستانی بیرون ملک میں بیٹھے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو پیسہ مضبوط ہوگا۔ ہمیں اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہی ہوتا تھا کہ اوورسیز پاکستان میں پلاٹ لے لیا کرتے تھے اور بدقسمتی سے اس پر قبضہ ہو جاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی ایکسپورٹس بڑھا رہے ہیں۔ برآمدات بڑھیں گی تو قرضہ اتار سکیں گے۔افریقہ میں کئی ممالک وسائل کےلحاظ سے امیر ترین ہیں لیکن قانون کی بالادستی نہ ہونے سےغربت کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں