نارروال سپورٹس کمپلیکس سرحد سے 16کلومیٹر،نیب ریفرنس میں8سوکلومیٹردور، تفتیشی کونوبل انعام دیاجائے،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزٹویو)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏یوم دفاع پر غازیوں اور شہداکوسلام پیش کرتاہوں، ‏میرے خلاف بے بنیاد ریفرنس بنایاگیا، ‏بےبنیادالزامات عائد کرکے  انکوائری شروع کی گئی،‏نیب نے چلتے ہوئے  منصوبے تباہ  کردیئے،‏نیب نے ملکی ترقی  کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ‏نیب نے چلتے ہوئے  منصوبے تباہ  کردیے، احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ نارووال سپورٹس کمپلیکس بارڈر سے16 کلومیٹر دور ہے،ریفرنس میں نارووال سپورٹس کمپلیکس کو بارڈر سے8 سو کلومیٹر دور بتایا گیا،ایسی تحقیقات کرنے پر تفتیشی افسر کو نوبل انعام ملنا چاہیے، نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس ایک لطیفے کے طور پر یاد رکھا جائیگا،چھ ارب کا دعوے کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ اس منصوبے پر ڈھائی ارب خرچ ہوئے، نیب کو اس اقدام پر نوبل انعام ملنا چاہیے،نیب جس فائل پر ہاتھ رکھتا ہے سرکاری افسر اس پر کام نہیں کرتا،نیب نے پاکستان نے ترقیاتی ڈھانچہ کو تباہ کر دیا،نیب گردی کے ذریعے 35افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے،سرکاری افسر فایلوں پر دستخط نہیں کر رہا، جھوٹے کیسز عمران خان کی انتقام کی آگ بھجانے کیلئے ہے،ملک میں ڈویلپمنٹ بجٹ رک گئے ہیں،ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اضافی دو ہزار ارب درکار ہونگے،یہ منصوبے سفید ہاتھی بن گئے ہیں،نیب بتائے ان منصوبوں کو سفید ہاتھی بنانے کا ذمہ دار کون ہے،آئی پی سی کی وزیر اپنے حلقے میں کڑوروں کے منصوبے ڈالتی ہے وہ جرم نہیں ہے؟ میں نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بنایا یہ جرم ہے،جہاں چھڑی آتی ہے وہاں چئیرمین نیب کے پر جل جاتے ہیں،چیئرمین نیب کا زور صرف سویلین اور سیاستدانوں پر چلتا ہے، چیئرمین نیب صرف اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، چیئرمین نیب کی مدت میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے،سنا ہے ایوان صدر کی آرڈیننس فیکٹری سے ایک اور آرڈیننس جاری کروایا جا رہا ہے،چیئرمین نیب پوچھے کہ دو ماہ میں تیرہ ارب روپے کی ڈی والیو کس نے کی؟ملک میں بجلی ، گیس، دوائی کیوں مہنگی ہے ؟ اسکا جواب نہیں ہے؟،مسلم لیگ کے جتنے بھی بیانیے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، چیئرمین نیب کی آرڈیننس کے ذریعے توسیع کو ن لیگ تسلیم نہیں کرے گی،نیب صرف جھوٹے کیسز بنا کر انتقام کا نشانہ بنائا جا رہا ہے،چیئرمین نیب کے تقررکے معاملےپر کوئی مشاورت نہیں ہوئی،جو ملک میں اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کربات  نہیں کر سکتی وہ طالبان کو سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں