نجی ائرلا ئن کے طیارے کو اڑان بھرنے کے دوران لیزرلا ئٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش

لاہور(نیوزٹویو) لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائر لا ئن کےجہاز کوٹیک آف کے دوران لیزر لا ئٹ سے نشانہ بنانے پر مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا ائرلا ئن کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرا دیا پولیس نے ملزم کی تلا ش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی نجی ائر لا ئن کے طایرے نے پرواز کے لیےاڑان بھری تو اس پر لیزر لائٹ ماری گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے جس پرتھانہ پولیس نے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہورہی تھی جب اسے لیزر لائٹ سے نشانہ بنایا گیا۔نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ علاقہ پولیس کے مطابق لیزر لائٹ سے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو نشانہ بنانے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں