نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفر اور قیدیوں میں جھگڑا

راولپنڈی (نمائندہ نیوزٹویو) ںور مقدم قتل کیس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر کا ساتھی قیدیوں سے جھگڑا ہو گیا جس کے بعد ظاہر جعفر کی بیرک سے اس کے ساتھ رہنے والے دو قیدیوں کو الگ کردیا گیا وا ضح رہے کہ اڈیالہ جیل کی بیرک میں ملزم ظاہر جعفر سمیت تین افراد کو رکھا گیا تھا جیل ذرا ئع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر سے تنگ ساتھی قیدیوں کو الگ دوسری بیرک میں منتقل کردیا گیاظاہر جعفر کو اسی بیرک میں رکھا گیا جہاں موجود تھاملزم ظاہر جعفر نے ساتھی قیدیوں کو تنگ کررکھا تھا   ملزم ساتھی قیدیوں کے ساتھ گالم گلوچ کرتا تھاجھگڑےکی اطلاع ملنے پر جیل حکام نے ملزم ظاہر جعفر کو اکیلے رکھنے کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں