راولپنڈی(نیوزٹویو)گزشتہ روزپنڈی سٹیڈ یم میں منعقدہ میچ سیکورٹی کی بنیاد پر منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع سے خبرموصول ہوئی ہے کی مہمان ٹیم کو سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کےپیشِ نظر میچ سیریز کو منسوخ کر دیاگیا۔ پی سی بی کی جانب سے کیوی ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ۔نیوزی لینڈ ٹیم پاکستانی سیکیورٹی پلان سےمطمئین ہیں،جبکہ پی سی بی بھی سیریزکے باقی میچ طے شدہ وقت پر کروانا چاھتی ہے۔ واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔ حالات کے پیشِ نظر شائقین کو بھی اب تک اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئ۔ دوسری جانب شائقین کرکٹ میچ منسوخی کی خبروں سے مایوس ہوگئےہیں۔
