وزیراطلاعات کاپاکستان کی70فیصد عوام کی آمدن میں اضافہ کا دعویٰ،تیل اور گیس کی قیمتیں کم،مہنگائی کی وجہ ڈالر قرار

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔ جو ممالک گیس میں خود کفیل اور تیل درآمد کرتے ہیں ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہیں عالمی منڈی میں مہنگائی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دراصل مہنگائی کا باعث ہے۔ تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35 روپے فی کلو مہنگی ہے اور میں یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تاہم مانتا ہوں کہ میڈیا کے لوگوں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تنخواہ دار طبقے کے حالات بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈٖ کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات کو آگے لے کر بڑھنا ہو گاآئندہ الیکشن نئی حلقہ بندیوں اور مردم شماری کے تحت ہوگاالیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے جو انتخابی اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں ورنہ حکومت کے لیے انتخابات میں دھاندلی کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہوگی جبکہ اپوزیشن خود کہتی ہے کہ ادارے بھی ساتھ ہیں اپوزیشن کو حکومت کی اصلاحات پسند نہیں ہیں۔ وہ کہیں ہم کہ ہم یہ نہیں مانتے یہ کریں۔ یہ نہیں ہوگا کہ اپوزیشن خود بھی کچھ نہ کریں اور ہمیں بھی نہ کرنے دیں اپوزیشن کو اعتراض کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بھی تجویز دینی چاہیے لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ’اپوزیشن کے لیے کرسیاں اوپر نہیں ہوئی بلکہ کرسیاں ان کے لیے نیچے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن صرف پیسے بچانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر سیاست کررہی ہے، اگر آج ہم ان کو کہہ دیں کہ جو پیسے آپ کے پاس ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا تو یہ سارے ریٹائر ہو جائیں گےانہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ایک سے 22 گریڈ کے افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ نہیں ہوسکتا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ملک بھر میں پولیو کے کم کیسز رپورٹ ہوئے جو خوشی کی بات ہے۔7 ماہ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔اور ازبکستان کو بزنس ویزہ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سینما کے شعبے کو مختلف مراعات دے رہے ہیں۔مردم شماری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری 18 ماہ میں مکمل کی جائے گی جبکہ آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہوں گے۔ اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ کراچی اور گوادر کو مزار شریف اور پھر تاشقند کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا چاہتے ہیں جبکہ ای وی ایم کی مخالفت وہ کریں گے جن کو ٹیکنالوجی کا علم نہیں۔اگر ادارے ہمارے ساتھ ہوتے تو پھر تو ہمیں اصلاحات کی ضرورت نہیں تھی۔ حزب اختلاف کو صرف اپنی جائیداد بچانے کی فکر ہے انہوں نے کہا کہ کاٹن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پچھلے سالہ کی نسبت 160 فیصد اضافہ نظر آیا اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کی پالیسی کو دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں