وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ،افغانستان اورخطے سمیت قومی سلامتی کو درپیش چلینجز پر بریفنگ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کوخفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اہم وزرا،خیبر ختونخوا اور بلوچستان کے وزرا اعلی بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے۔سیکرٹریٹ پہنچنے پرڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نےوزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور خطے ہونے والی تبدیلیوں اور افغان طالبان سے رابطوں پر بریفنگ دی وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں