وزیراعظم کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھبرانا نہیں کا مشورہ اور کارنرٹائیگرز کا لقب،ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے وزیراعظم نے ٹیم کوبھی گھبرانا نہیں کا مشورہ دے ڈالا ہے اورقومی ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا  لقب دے دیا ہے ذرا ئع کے مطابق ملا قات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے اپنا کرکٹ کا تجربہ شئیر کیاوزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کا مورال اور کانفیڈینس بوسٹ کیا

ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم نے تقریباًہر کھلاڑی کے ساتھ الگ الگ گفتگو کی وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو میدان میں کندھے اٹھا کے رکھنے کا کہا وزیراعظم نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کے کندھے گرے ہوئے دیکھتے ہیں تو بہت برا تاثر جاتا یےہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آخری گیند تک ہار نہیں ماننی چاہیےکھلاڑیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں کرکٹ کھیلنی چاہیےوزیراعظم نے کہا کہ مخالف کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر زیادہ مناسب خوشی منانی چاہیے، کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتاوزیراعظم نے قومی ٹیم سے کہا کہ کارنر ٹائیگرز کی طرح آپ لوگوں نے پرفارمنس دینی ہے 92 کپ کی طرح وزیراعظم نے ٹیم کے کپتنان بابر اعظم کو بھی خاص ہدایات دیں اور کہا کہ آپ نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور شیروں کی طرح کھیلنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں