پاکستان اور بھارت میں رواں برس مون سون کا دیرپا قیام متوقع، بین الاقوامی ماہر موسمیات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جیسن نکولس جو ایک بین الاقوامی ماہر موسمیات ہیں انکا  کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔ ماہر موسمیات کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے،جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جیسن نکولس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں