پاکستان ایوی ایشن سیفٹی اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل،بھارت فہرست سے باہر

اسلام آباد (نیوزٹویو) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاہم کامیابی حاصل کر لی ہےعالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ کی جاری کردہ سیفٹی آڈٹ رپورٹ 2020 میں پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا جبکہ بھارت کانام اس فہرست میں شامل نہیں ہے آڈٹ رپورٹ کے مطابق چونسٹھ صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایامجموعی طور پر پاکستان سمیت چھیالیس ممالک پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد میں کامیاب ہوئے اکاؤ سیفٹی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہوا بازی کے حادثات میں دو ہزار اٹھار سے دو ہزار انیس تک سولہ فیصد اضافہ ہواحادثات کا تناسب دس لاکھ پروازوں میں دو اعشاریہ نو فیصد رہا،،، سیفٹی معیارات،میں ایوی ایشن قوانین،عملے کی ٹریننگ، لائسنسنگ، ایئرکرافٹ آپریشن، حادثے کی تحقیقات، نیوی گیشن سروسز شامل کیا گیا تھا رپورٹ کا مقصدایوی ایشن سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں