پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی (نیوزٹویو)پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریزمیں دونوں ٹمیوں کے درمیان 3 میچ کھلیں جائنگیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا ۔ جبکہ مہمان ٹیم بھی ٹریننگ میں مصروف ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹف ٹائم دے سکے۔حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی ٹیم کی سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجنرزکے بھاری نفری تعینات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں