پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جانے ا علان

اسلام آباد (نیوزٹویو)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پا کستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیریز منسوخی سے متعلق نیوزی لینڈ کا فیصلہ یکطرفہ ہےاس معاملہ کو آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔ نیوزی لینڈ نے تھریڈ کو ہمارے سا تھ شئیر نہیں کیا پتہ نہیں نیوزی لینڈ کونسی دنیا میں رہ رہا ہے رمیز را جہ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلا ڑیوں اور کرکٹ شا ئقین اس تمام صورتحال پر معذرت کی ہے

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیارمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں