پا کستان نےنیوزی لینڈسے کرکٹ ٹیم کی وا پسی سے متعلق سفارتی سطح پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھاتے ہو ئے نیوزی لینڈ حکومت سےسرکاری سطح پراس کی وضاحت مانگ لی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کی  وزرات خارجہ کی جانب سے نیوزی لینڈ حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہےذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ منسوخ کرنے کی  وضاحت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے تھریٹ الرٹ سے تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں کہ یہ تھریٹ کس نے جاری کیااورکس نوعیت کا تھا اس پر یقین کرنے کی وجہ کیا تھی کیا اس تھریٹ کی تحقیقات کی گئیں تھیں پا کستان کے ساتھ معلومات شئیر کیوں نہیں کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں