پا ک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی سطح پر تقرروتبادلے،ساحرشمشاد کور کمانڈر راولپنڈی تعینات

راولپنڈی (نیوزٹویو)پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی سطح پرتقرراورتبادلے کیے گئے ہیں۔  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان لگایا دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھائیں گےاورلیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں