پشاورکے باچا خان ائر پورٹ پر جعلی کورونا رپورٹس تیار کرنے کا انکشاف

پشاور(نیوزٹویو) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ تیار کرنے کا انکشاف ہو ا ہے ایف آئی اے نے نجی لیبارٹری نایاب  کے انچارج سمیت 6افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے کو جعلی کورونا رپورٹس کی تیاری سے متعلق خبر مو صول ہو ئی تھی ایف آئی اے کے چھا پے دوران ایک وقت میں مسافر سے دو کورونا رپورٹس برآمد ہوئیں مسافر شیر غنی کے پاس کورونا پازیٹیو اور نیگیٹو دونوں رپورٹس موجود تھیں مسافر نے کورونا کی جعلی رپورٹ پشاور ایئرپورٹ پر واقع نجی لیبارٹری سے لی گئیں تھیں ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کردیا  اورگرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردیں ہیں چند دن پہلے این سی او سی نے یو اے ای جانے والے مسافروں میں کورونا پازیٹیو ہونے پر سی اے اے ملکی ایئرپورٹس پر بہترین انتظامات کی ہدایات کی تھی یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ائرپورٹس پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے معیارپرتشویش کا اظہار کیا تھا یو اے اے کی تشویش پراین سی او سی نے وفاقی وزارت صحت،وزارت خارجہ،سی اے اے کو خط لکھا تھا این سی او سی نے ریپڈ پی سی آر کے ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں کا نوٹس لینے کا حکم دیا تھا  یو اے اے سی اے اے نے پاکستان ائرپورٹس پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی کوالٹی کو غیرمعیاری قراردیا تھا۔اگست 2021 میں  پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات گئے تھے پاکستانی ائرپورٹس پر 75 ہزار مسافروں کا ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کیا گیا، این سی او سی متحدہ عرب امارات پہنچنے والے ان مسافروں میں شامل 684 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں