پھل فروش ریڑھی بان پر تشدد کرنےوالے ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نیوزٹویو) کلر سیداں پولیس نے ہوائ فائرنگ کر کے پھل فروش ریڑھی بان پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے دونوں ملزمان گرفتار کر لیےملزمان کی شناخت محمد علی اور اظہاد کے نام سے ہوئی ہےملزمان کے خلاف گزشتہ روز پھل فروش ریڑھی بان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ایس ڈی پی او کہوٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گااسلحہ کی نمائش اور ہوائ فائرنگ کر کے شہریوں کو دھمکانہ ناقابل برداشت ہے وا ضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وا ئرل ہو ئی تھی جس میں دو افراد میں سے ایک ہو ائی فائرنگ کررہا تھا جبکہ دوسرے نے پھل فروش پر تشد د کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں