پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد

اسلام آباد ( نیوزٹویو) پی آئی اے کی  کراچی سے دمام جانے والے طیارے کے ٹوائلیٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، اے این ایف،پاکستان کسٹمز اور ایئر ہورٹ سیکیوریٹی فورس نے مشترکہ سرچنگ کے  دوران طیارے سے چرس برآمد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 9245 نے شام 7بجکر 30منٹ پر کراچی سے اڑان بھرنی تھی سرچنگ کے دوران چرس برآمد کی گئی چرس پی آئی اے کے طیارے کے ٹوائلیٹ میں چھپائی گئی تھی جسے سراغرساں کتوں کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا جس کے بعد گرائونڈ ہینڈلنگ سروسز اور فلائٹ کچن سمیت شفٹ کے دیگر افسران و ملازمین سےتحقیقات شروع کردی  گئی ماضی میں بھی پی آئی اے کے طیاروں کے ٹوائلیٹ سے منشیات برآمد ہونے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں پی آئی اے حکام کا کہنا ہے واقع کی تحقیقات کررہے ہیں ملوث ملزمان کی نشادہی کا ٹاسک سیکیورٹی ٹیم کو دے دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں