پی آئی اے کے فضا ئی بیڑے میں 2ائربسوں کا اضا فہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پی آئی اے کے فضا ئی بیڑے میں دوائر بسوں کا اضافہ ہو گیا لیز پر حاصل کردہ دومیں سے ایک ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے لیزپر حاصل کئے ہیں دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکاطیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا پی آئی اے کے سی ای اوائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیایہ اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہےاس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں