کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے لا ہور کے سروسزانٹرنیشنل ہو ٹل کی نیلا می کی توثیق کر دی

اسلام آباد (نیوزٹویو) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی ہے کابینہ کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر جاری پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وزارت نجکاری بہت تیزی کے ساتھ اہداف کی جانب بڑھ رہی ہےکمیٹی کی طرف سے پرائیواٹائزیشن کمیشن کی طرف سے جاری کاوشوں کو سراہا گیاکابینہ کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو  فرسٹ ویمن بینک اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بورڈز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی  کی نجکاری کے مسائل کے حل کیلئے بھی مختلف محکموں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ نجکاری پروگرام کی بروقت تکمیل کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں/ڈویژنز کو بھی ضروری اقدامات جلد اٹھانے  کی ہدایات جا ری کی گئیں ہیں این پی پی ایم سی ایل اور ایس ایم ای بنک کیلئے اعلی سطحی اجلاس اگلے ہفتے متوقع۔کابینہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ نئے قوانین حکومتی پراپرٹیز پر قبضہ  واگزار کروانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں