کارچوروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی،ملزمان فرار

 راولپنڈی (نیوزٹویو) پیرودھائی کے علاقہ میں کار چوروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی جبکہ گاڑی پولیس نے قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق آج صبح پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے گاڑی روک کر پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی کار چور ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل دانش نایاب زخمی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ فرار ہو گئےکار چورملزمان کی زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئ، ابتدائ تحقیقات کے مطابق گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹس لگائ گئ تھیں ایس ایچ او کے مطابق برآمد کردہ گاڑی میں سے ٹریکر جیمر، گاڑیوں کے کمپیوٹر، جعلی نمبر پلیٹ، مختلف چابیاں اور گاڑی چوری کرنے کے مختلف اوزار برآمد ہو ئےواقعہ کی اطلاع پر سینئیر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئےزخمی کانسٹیبل دانش نایاب کو ہسپتال منتقل کیا گیا جسے علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہےایس پی راول نے کہا ہے کہ پیرودھائ پولیس کے فوری اور موثر رسپانس سے کار چوروں کو واردات کرنے سے پہلے انگیج کر لیا گیاملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی راول اور پیرودھائی پولیس کو موثر کاروائی پر شاباشاور فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہےان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓ گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں