کامیڈین اداکارہ بھارتی سنگھ نےوزن کم کرکے مدحواں کو حیران کر دیا

اسلام آباد( نیوزٹویو) اپنے ٹیلنٹ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جانے والی بھارت کی معروف کامیڈین اداکارہ بھارتی سنگھ نےاپنا وزن  ناقابلِ یقین حد تک کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور اپنی بیماریوں پر بھی کنٹرول کرنے میں کا میاب ہو گئیں ہیں ۔اپنی جسمانی ساخت کا بھرپور استعمال کرکے کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتنے والی بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔کامیڈین اداکارہ بھارتی سنگھ  کا کہنا ہے کہ انہوں نے وقفے وقفے سے کھانے کو کچھ دنوں تک چھوڑا تھا جس کے بعد ان کے اندر یہ نمایاں تبدیلی رونما ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے بعد ان میں پہلے سے موجود ذیابیطس اور استھما جیسی بیماریوں میں بھی بہتری آئی ہے۔بھارتی نے کہا کہ اب ان کی سانس نہیں چڑھتی اور انہیں ہلکا ہلکا محسوس ہوتا ہے، جبکہ استھما کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی کنٹرول میں آگئی ہےان کا کہنا ہے کہ ڈائٹنگ کے دوران وہ شام کو 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کے درمیان کچھ بھی نہیں کھایا کرتی تھیں، لیکن دوپہر 12 کے بعد وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتی تھیں۔بھارتی نے بتایا کہ ان کا وزن پہلے 91 کلو تھا جو اب کم ہو کر 76 کلو تک پہنچ گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں