کان سے بہراڈاکٹر پائلٹس اورجہاز کے عملے کو فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا

اسلام آباد(نیوزٹویو) کان سے بہرا ڈاکٹر پائلٹس اور جہاز کے عملےکو فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانوکھی منطق اورنرالا فیصلہ کرتے ہو ئےایک کان کی سماعت سے محروم ڈاکٹر کو سول ایوی ایشن میں شعبہ میڈیکل سربراہ بنادیا ہےسماعت سے محروم ڈاکٹر ودود اللہ آفریدی پائلٹس اور جہاز کے عملے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گےڈاکٹر ودوداللہ پی آئی اے سے وی ایس ایس اسکیم کے تحت ریٹائرمنٹ لیکر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے میڈیکل شعبے کے سربراہ بن گے سول ایوی ایشن کے ذرا ئع کے مطابق ایک کان سے سماعت سے محروم ڈاکٹر کو رکھنے پر سی اے اے کو اکاؤآڈٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے پی آئی اے حکام کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ودود اللہ آفریدی پی آئی اے میں بطور جونئیر ڈاکٹر تعینات تھے دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ودود اللہ آفریدی کو ہماری سلیکشن کمیٹی نے میرٹ پر سلیکٹ کیاڈاکٹر ودوداللہ پائلٹ کا امتحان لیں گے ان کے ساتھ خود طیارہ آپریٹ نہیں کریں گےسی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کان کے آلات استمال کرنے والا شخص نوکری کے لیے نااہل نہیں ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں