کراچی کے چند علاقوں میں آج ابرِ رحمت برسنے کی پیشگوئی، محکمۂ موسمیات

کراچی (نیوزٹویو)محکمۂ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے کراچی شہر  کے مکینوں کو آج شام پھر بارش ہونے کی نوید سنا دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا دوسرا کم دباؤ جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے جس کی باعث زیرِ اثر ٹھٹھہ اور بدین میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی شام یا رات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی تاریخ میں 15 ستمبر کی گزشتہ رات تیسری گرم ترین شب رہی ہے۔ جب کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی شہرِ قائد گرمی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کوپہنچ سکتا ہے۔ جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں