کوئٹہ اور گودار دھماکوں کے خودکش بمبا رافغانستان سے آئے،بھارت کے افغانستان میں 66 کیمپ تھے،شیخ رشید

اسلام آباد (نیوزٹویو) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گوادر دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے تھے ان کی شناخت ہو گئی ہے انڈیا نے افغانستان میں سرمایہ کا ری کی ان کے 66کیمپ تھے افغانستان میں بھارت کو سب سے زیادہ منہ کی کھانا پڑی انڈیا کے پیٹ میں درد ہے ڈی جی آئی ایس آئی ٹاپ ٹرینڈ رہے انڈیا کے میڈیا کو دیکھ کر ہنسی آئی جیسے جنرل فیض افغانستان نہیں دہلی گئے ہوں خطے میں افغانستان کی سیاست کا بہت عمل دخل ہوگا۔ طورخم اور چمن بارڈر پر ایف آئی اے اور نادرا کے سسٹم کو مؤثر بنائیں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی پناہ گزین کیمپ ہے نہ بنانے جا رہے ہیں، افغانستان میں بھارت کے 66 کیمپ تھے، بھارت، را اور این ڈی ایس کو منہ کی کھانا پڑی، بھارت کو افغانستان میں شکست ہوئی، فوج دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہم افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کدھر جا رہی ہے، اپوزیشن کو سمجھ ہی نہیں، پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے، بلاول، شہباز شریف، فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی، وہ عقل کے اندھے ہیں جو سمجھ رہے ہیں اسلام آباد جائیں گے۔ پوزیشن کی میں میں فش ہوگئی یے اپوزیشن لاہور لاہور ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ چین کی دوستی پر فخر ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہےاس خطے میں افغانستان کی سیاست کی ہو گی ساری دنیا کی سیاست کی نظر افغانستان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں