کورونا مزید 52جانیں نگل گیا۔

اسلام آباد (نیوزٹویو ) کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کی تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز 48 ہزار 836 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جبکہ   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.19فیصد رہی ہے۔ اس وقت 3 ہزار 948 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث  سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں